Post Main Ad Panel
Read in English وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایکس (ٹویٹ) پر اہم بیان: "انصاف برائے فروخت نہیں، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں"

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایکس (ٹویٹ) پر اہم بیان: "انصاف برائے فروخت نہیں، کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں"

65 ویوز

فیصل آباد: 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر اپنے ایک بیان میں سنگین جرائم میں ملوث بااثر عناصر کی جانب سے متاثرین کو مالی ترغیب دینے اور عدالتی نظام پر اثر انداز ہونے کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ دوسری جانب غیر ملکی خاتون ڈیانا کی جانب سے کیس واپس لینے اور ملزمان کو معاف کرنے کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک مقدمے میں ملزم کے بااثر خاندان کی جانب سے متاثرہ لڑکی کو مقدمہ واپس لینے کے لیے 1.5 سے 2 کروڑ روپے کی مبینہ پیشکش اور رشوت کے ذریعے ضمانت حاصل کرنے کے الزامات پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں واضح کیا کہ "انصاف کبھی برائے فروخت نہیں ہو سکتا اور نہ ہی کوئی شخص قانون سے بالاتر ہے"۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ ایسے تمام حساس کیسز پر ذاتی طور پر کڑی نظر رکھیں گی تاکہ کوئی بھی مجرم صرف دولت اور اثر و رسوخ کی بنیاد پر قانون کی گرفت سے نہ بچ سکے۔

اسی کیس کے تناظر میں دوسرا اہم موڑ اس وقت سامنے آیا جب غیر ملکی خاتون 'ڈیانا' نے پولیس کارروائی پر سوالات اٹھا دیے۔ ڈیانا کا کہنا ہے کہ انہیں سمجھ نہیں آ رہی کہ پولیس نے احمد تنویر کو کس بنیاد پر گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ عدالت میں پیش ہو کر اپنا بیان خود ریکارڈ کروانا چاہتی تھیں، لیکن انہیں جان کو خطرے کا جواز بتا کر زبردستی پاکستان سے واپس بھیج دیا گیا۔ ڈیانا کے مطابق ان کے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے وہ خود کوئی مجرم ہوں اور انہیں ملک سے نکالا جا رہا ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملزمان محسن اور عزیر کو معاف کرتی ہیں اور اس معاملے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتیں۔

 

Post Bottom Ad Panel