فیصل آباد
ڈجکوٹ کے قریب طلبہ کا بس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور ڈرائیور و کنڈکٹر پر تشدد؛ ٹرانسپورٹرز کا سڑک بلاک کر کے احتجاج
6
ویوز
فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں چیچہ اسٹاپ کے قریب طلبہ نے مبینہ طور پر ایک مسافر بس پر دھاوا بول کر گاڑی کے شیشے توڑ دیے اور ڈرائیور و کنڈکٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے سڑکیں بند کر کے شدید احتجاج شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واقعے کے فوراً بعد غصیلا ٹرانسپورٹرز مذہبی والا کے قریب جمع ہو گئے اور مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا۔ سڑک کی بندش کے باعث ٹریفک کا نظام شدید درہم برہم ہو گیا اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں ایک جانب ٹول پلازہ اور دوسری جانب دالوال تک لگ گئیں۔
ٹرانسپورٹرز اور بس مالکان نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، توڑ پھوڑ اور تشدد میں ملوث ذمہ دار طلبہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے اور روڈ پر تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔