Post Main Ad Panel
Read in English رواں سال ڈکیت گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 154 گینگز کے 405 ملزمان گرفتار، 11 کروڑ 92 لاکھ سے زائد کی برآمدگی

رواں سال ڈکیت گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 154 گینگز کے 405 ملزمان گرفتار، 11 کروڑ 92 لاکھ سے زائد کی برآمدگی

4 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی خصوصی ہدایت پر ضلع پولیس نے رواں سال کے دوران ڈکیت گینگز کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 154 گینگز کے 405 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ضلع بھر میں چلائی جانے والی اس خصوصی مہم کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 11 کروڑ 92 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان اور نقدی برآمد کی گئی۔ برآمد کی جانے والی اشیاء میں 326 موٹر سائیکلیں، 1 مزدا ڈالہ، 3 رکشے، 44 موبائل فونز، نقد رقم، طلائی زیورات اور 82 مویشی شامل ہیں۔

سی پی او تنویر حسین نے فیلڈ افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر اور ڈکیت گینگز کے خلاف بلاامتیاز اور سخت ترین قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel