Post Main Ad Panel
Read in English کبڈی گراؤنڈ میں شہریوں پر تشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، تھانہ روشن والا پولیس کی کارروائی

کبڈی گراؤنڈ میں شہریوں پر تشدد کرنے والے 2 ملزمان گرفتار، تھانہ روشن والا پولیس کی کارروائی

3 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ روشن والا پولیس نے کبڈی گراؤنڈ میں شہریوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان زوہیب اور طاہر نے گراؤنڈ میں بچوں کے معمولی جھگڑے کی رنجش پر راشد حسین، ارسلان اور اخلاق کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ روشن والا انسپکٹر شاہد پرویز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان زوہیب اور طاہر کو حراست میں لے لیا۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واقعے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی رنجش پر شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں قانون شکنوں کے خلاف بلاامتیاز اور بھرپور کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel