Post Main Ad Panel
Read in English ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 17 سالہ نوجوان جاں بحق، 16 سالہ لڑکی زخمی

ٹرالی کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 17 سالہ نوجوان جاں بحق، 16 سالہ لڑکی زخمی

3 ویوز

تاندلیانوالہ/فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ میں پولیس چوکی کھائی بنگلہ روڈ، 616 گ ب کے قریب ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 17 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ 16 سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ علی رضا ولد جاوید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 16 سالہ صائمہ بی بی دختر جاوید شدید زخمی ہوئی۔

ریسکیو 1122 کی ٹیم نے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی میت اور زخمی لڑکی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ کو کلیئر کر کے تمام امدادی سرگرمیاں مکمل کر لیں۔

Post Bottom Ad Panel