فیصل آباد: 16 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) اقبال سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے انڈر 19 ویمن ٹرائی سیریز کے فائنل معرکے میں بنگلہ دیش انڈر 19 نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر بنگلہ دیشی کپتان نے حالات کے پیشِ نظر سری لنکا انڈر 19 کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دونوں ٹیمیں فائنل ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتر چکی ہیں۔
واضح رہے کہ میچ کے اختتام پر اختتامی تقریب منعقد ہوگی جس میں پاکستان میں سری لنکن ہائی کمشنر ایڈمرل فریڈ سینیوی رتھنے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے اور کامیاب ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے۔