Post Main Ad Panel
Read in English شیخوپورہ روڈ گٹ والا پارک کے قریب دردناک ٹریفک حادثہ، بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

شیخوپورہ روڈ گٹ والا پارک کے قریب دردناک ٹریفک حادثہ، بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 18 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک شدید زخمی

4 ویوز

فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے علاقے شیخوپورہ روڈ پر گٹ والا پارک کے قریب بس اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے بروقت جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ حادثے میں 18 سالہ شہزاد ولد رمضان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 18 سالہ ایچ ایم احمد ولد خالد شدید زخمی ہو گیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی نوجوان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد فوری طور پر الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ضابطے کی ضروری کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان شہزاد کی میت کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel