Post Main Ad Panel
Read in English اہم شاہراہوں پر اینٹی ون ویلنگ ناکے قائم

اہم شاہراہوں پر اینٹی ون ویلنگ ناکے قائم

2 ویوز

فیصل آباد: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے ون ویلنگ، ریش ڈرائیونگ، ریسنگ اور ہلڑبازی میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کی ہدایات پر کنال روڈ سمیت شہر کی تمام اہم اور مرکزی شاہراہوں پر خصوصی اینٹی ون ویلنگ ناکہ جات قائم کر دیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس حکام نے واضح کیا ہے کہ ون ویلنگ اور خطرناک ریسنگ کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو حراست میں لے کر ان کے خلاف سخت قانونی مقدمات درج کیے جائیں گے۔

سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے والدین سے بھی پرخلوص اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کی مثبت سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں اور انہیں کم سنی میں گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں دینے اور خطرناک ڈرائیونگ سے سختی سے روکیں، تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Post Bottom Ad Panel