Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ رجوعہ کے اہلکاروں پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے 3 کانسٹیبل معطل کر دیے

تھانہ رجوعہ کے اہلکاروں پر تشدد کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے 3 کانسٹیبل معطل کر دیے

26 ویوز

چنیوٹ: 6 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ رجوعہ کے علاقے میں پولیس اہلکاروں کی مبینہ چھیڑ خانی اور ان پر شہریوں کے تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے 3 پولیس کانسٹیبلان کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔

معطل کیے جانے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل شاہ زیب کلیار، کانسٹیبل عقیل سدھو اور کانسٹیبل احسان شامل ہیں۔ ذرائع و وائرل ویڈیو کے مطابق پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر چھیڑ خانی کا الزام تھا، جس پر اہل خانہ کے منع کرنے اور مزاحمت پر اہلکار ایک لڑکے کو زبردستی ساتھ لے جانے لگے، جس کے بعد یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا اور تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی۔

ڈی پی او چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے تینوں اہلکاروں کی معطلی کا حکم جاری کیا اور ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چنیوٹ کو معاملے کی شفاف انکوائری کر کے فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید سخت محکماتی و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel