Post Main Ad Panel
Read in English اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

9 ویوز

فیصل آباد: 4 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے معروف اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری کی گاڑی پر فائرنگ کرنے کے مقدمے میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ پیپلز کالونی پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان علی رضا اور احتشام دراصل اداکارہ کے ساتھ پرفارم کرنے والی ڈانسر کرن کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم احتشام کے ساتھ تعلقات سے انکار کرنے پر کرن کو سبق سکھانے کی نیت سے گاڑی پر فائرنگ کی گئی، تاہم ملزمان نے مغالطے میں کرن کی گاڑی سمجھ کر ندا چوہدری کی گاڑی کو نشانہ بنا دیا۔

ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی واجد حسین نے جدید ٹیکنیکل وسائل اور انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان احتشام اور علی رضا کو گرفتار کر لیا، جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی اور فائرنگ کر کے شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel