فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — موسیقی کی دنیا کے بے تاج بادشاہ اور پاکستان کے معروف گلوکار سجاد علی 'دی لیگیسی ٹور' کے سلسلہ میں کل، 23 اکتوبر کو فیصل آباد پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ ایک یادگار اور شاندار میوزیکل نائٹ میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے شائقینِ موسیقی کے لیے ایک بڑی اور منفرد تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں سجاد علی اپنے سدا بہار اور مشہورِ زمانہ نغموں سے فضا کو سحر انگیز بنائیں گے۔ اس شام کو لائیو موسیقی اور خوبصورت دھنوں کے ساتھ تمام نسلوں کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تجربہ بنانے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔شو کا انعقاد دی نیچرلز کلب میں ہوگا۔ جس میں شمولیت کے لئے شائقین کو ٹکٹ خریدنا ہوگا۔