Post Main Ad Panel
Read in English پسند کی شادی پر تشدد کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں

پسند کی شادی پر تشدد کرنے والا ملزم پولیس کی گرفت میں

17 ویوز

فیصل آباد: 27 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) تنویر حسین کی ہدایت پر تھانہ بلوچنی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے کی رنجش پر شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم اقبال نے تنویر نامی شہری کو اپنے خاندان کی رشتہ دار خاتون سے پسند کی شادی کرنے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ بلوچنی محسن عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم اقبال کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او تنویر حسین نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو ذاتی رنجش کی بناء پر قانون ہاتھ میں لینے یا شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اعادہ کیا کہ تمام شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی بالادستی فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Post Bottom Ad Panel