Post Main Ad Panel
Read in English اداکار معمر رانا کی 28 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ؛ فیملی کورٹ نے بیوی مہناز کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی

اداکار معمر رانا کی 28 سالہ ازدواجی زندگی کا خاتمہ؛ فیملی کورٹ نے بیوی مہناز کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی

41 ویوز

لاہور / فیصل آباد: 31 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — لاہور کی فیملی عدالت نے پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار معمر رانا کی بیوی مہناز کے حق میں شادی کے 28 سال بعد خلع کی ڈگری جاری کرتے ہوئے دونوں کے درمیان تنسیخِ نکاح کا حکم سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ کے جج زاہد بشیر نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ عدالت میں درخواست گزار مہناز کی جانب سے معروف قانون دان خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ نے دلائل پیش کیے۔ درخواست گزار مہناز نے عدالت کے سامنے موقف اپنایا کہ اداکار معمر رانا شراب نوشی کی حالت میں ان پر شدید تشدد کرتے، گالیاں دیتے اور نازیبا رویہ اختیار کرتے تھے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ متعدد بار بیٹیوں کے سامنے بھی معمر رانا نے شراب پی کر گالم گلوچ کی، جس کے باعث بیٹیوں کو شدید ذہنی اذیت اور بدسلوکی کا سامنا کرنا پڑا۔

درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا کہ معمر رانا نے گھر کے بنیادی اخراجات برداشت کرنا بھی چھوڑ دیے تھے۔ اہلخانہ اور رشتہ داروں نے اداکار کے رویے میں بہتری لانے اور ان کی کونسلنگ یا علاج کروانے کی متعدد کوششیں کی، تاہم معمر رانا نے کسی بھی قسم کے علاج یا رویے کی اصلاح سے صاف انکار کر دیا۔ فیملی کورٹ نے تمام دلائل اور شواہد کی روشنی میں مہناز کے حق میں خلع کی ڈگری جاری کر دی۔

Post Bottom Ad Panel