Post Main Ad Panel
Read in English بیرون ملک بھیجنے کی جھانسہ دہی پر خاتون سے لاکھوں کا سونا ہتھیانے والا ملزم گرفتار

بیرون ملک بھیجنے کی جھانسہ دہی پر خاتون سے لاکھوں کا سونا ہتھیانے والا ملزم گرفتار

45 ویوز

فیصل آباد: 29 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) —  پولیس نے دھوکہ دہی اور فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے بیرونِ ملک بھجوانے کا جھانسا دے کر خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کا سونا ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزم شبیر احمد نے ریحانہ نامی خاتون کو ان کے بیٹے کو بیرونِ ملک روزگار کے لیے بھجوانے کا سبز باغ دکھایا اور جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے مالیت کی سونے کے زیورات ہتھیا لیے۔ فراڈ کا انکشاف ہونے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر سمندری محمد عدنان کی قیادت میں کامیاب کارروائی کی اور ملزم شبیر احمد کو گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا۔

پولیس نے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے پولیس ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سادہ لوح شہریوں کو دھوکہ دینے اور ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی اور شہریوں کے مال و اسباب کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel