Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتار

فیصل آباد میں بیوی پر تشدد کرنے والا شوہر گرفتار

22 ویوز

فیصل آباد: 28 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے خواتین پر تشدد کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اپنی بیوی کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزم شوہر کو فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے میں ملزم مقصود احمد نے گھریلو ناچاقی کی بناء پر اپنی فیملی کے ساتھ مل کر زوجہ سعدیہ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ملت ٹاؤن علی اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری ریڈ کر کے ملزم مقصود احمد کو گرفتار کر لیا۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا کہ گھریلو تنازعات کی آڑ میں صنفِ نازک پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کا تحفظ اور ان پر ہونے والے ہر قسم کے تشدد کا خاتمہ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel