Post Main Ad Panel
Read in English سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: کمشنر فیصل آباد کی سخت تنبیہ

سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن: کمشنر فیصل آباد کی سخت تنبیہ

6 ویوز

فیصل آباد: 06 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے فیصل آباد ڈویژن میں انسدادِ سموگ اقدامات کو مزید تیز اور نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے محکمہ مال، انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (EPA) اور محکمہ زراعت کو روزانہ کی بنیاد پر ایکشن رپورٹس فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔ (ہینڈ آؤٹ نمبر 1586)

ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے واضح اور سخت ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں کسی بھی سرکاری رقبہ پر فصلوں کی باقیات یا کوڑے کو آگ نہیں لگنی چاہیے۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر کسی بھی سرکاری زمین پر آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تو متعلقہ ریونیو عملہ براہِ راست ذمہ دار تصور ہوگا۔

کمشنر نے فیلڈ مانیٹرنگ کو مؤثر بنانے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو (ADCR) کو دیہی علاقوں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز انفورسمنٹ (ADCE) کو شہری علاقوں کی مجموعی ذمہ داریاں تفویض کیں۔ انہوں نے فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ضلعی انسدادِ سموگ کمیٹیوں کے باقاعدہ اجلاس منعقد کر کے رپورٹ کمشنر آفس کو بھجوانے کی ہدایت کی، جبکہ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کو سموگ کا موجب بننے والے صنعتی و ماحولیاتی عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم دیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel