Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

فیصل آباد پولیس کا شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، منشیات کی بڑی کھیپ برآمد

48 ویوز

فیصل آباد: 29 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ صدر کی حدود میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک شراب فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے شراب کی بڑی کھیپ برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر فیصل آباد محمد علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ شراب فروش ملزم تراب رضا کو موقع پر گرفتار کر لیا۔ تلاشی کے دوران ملزم کے قبضے سے 300 پونڈے دیسی شراب برآمد ہوئی۔ پولیس نے برآمد شدہ شراب کو قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں اور سپلائی نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے بہترین کارروائی پر پولیس ٹیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں منشیات اور شراب فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز بلا تفریق ایکشن جاری رہے گا اور ایسے تمام عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت ترین سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel