Post Main Ad Panel
Read in English سول ہسپتال روڈ سے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کی سرکاری موٹر سائیکل چوری

سول ہسپتال روڈ سے ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کی سرکاری موٹر سائیکل چوری

25 ویوز

فیصل آباد: 4 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے علاقے سول ہسپتال روڈ پر ایک نامعلوم چور ڈیوٹی پر موجود ٹریفک وارڈن کی سرکاری موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو گیا، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جی ٹی ایس سیکٹر میں تعینات ٹریفک وارڈن نعیم سول ہسپتال روڈ پر ٹریفک ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اسی اثناء میں نامعلوم ملزم اس کی سرکاری موٹر سائیکل (سفید رنگ، ہونڈا 125، ماڈل 2007ء) چوری کر کے موقع سے فرار ہو گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائنز پولیس نے ڈیوٹی پر موجود وارڈن کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزم کی تلاش اور معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Post Bottom Ad Panel