Post Main Ad Panel
Read in English جعلساز امریکی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا عالمی اسکینڈل بے نقاب، 35 ارب روپے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار  لاہور / فیصل آباد (21 اکتوبر 2026ء، پریس ریل

جعلساز امریکی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا عالمی اسکینڈل بے نقاب، 35 ارب روپے کے فراڈ کا مرکزی ملزم گرفتار لاہور / فیصل آباد (21 اکتوبر 2026ء، پریس ریل

50 ویوز

فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)نیشنل کاؤنٹر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی لاہور زون نے ایک بین الاقوامی سائبر فراڈ اسکینڈل کا ڈراپ سین کرتے ہوئے جعلساز امریکی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

این سی سی آئی اے لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف عامر نے اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ خصوصی ٹیم نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم فہیم اکرم کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے اگست 2023ء سے ستمبر 2026ء کے دوران ایک جعلی ویب سائٹ کے ذریعے 50 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز (تقریباً 35 ارب پاکستانی روپے) مالیت کے نادھند اور جعلی ٹکٹ آن لائن فروخت کیے۔

تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم فراڈ کی رقم کی منتقل کے لیے 16 سے زائد مختلف بینک اکاؤنٹس استعمال کر رہا تھا۔ ایجنسی نے ملزم کی نشان دہی پر پنجاب، اسلام آباد اور سندھ کے 35 مختلف مقامات پر چھاپے مار کر اہم ثبوت اور ریکارڈ قبضے میں لے لیا ہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف عامر کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش اور اس بین الاقوامی نیٹ ورک سے منسلک دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے وسیع پیمانے پر اقدام کیے جا رہے ہیں۔

Post Bottom Ad Panel