فیصل آباد: 22 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ کے نویں راؤنڈ میں گل فیروزہ اور سیدہ عروب شاہ کی شاندار کارکردگی کی بدولت انونسبلز نے چیلنجرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں اپنی امیدیں برقرار رکھیں۔
تفصیلات کے مطابق بحرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں چیلنجرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کومل خان کے 75 رنز کی بدولت 7 وکٹوں پر 143 رنز بنائے۔ انونسبلز کی جانب سے سیدہ عروب شاہ اور انوشہ ناصر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں انونسبلز نے گل فیروزہ کے ناٹ آؤٹ 63 رنز اور عروب شاہ کے 48 رنز کی بدولت 144 رنز کا ہدف 16.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ گل فیروزہ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
