فیصل آباد: 4 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اپنی والدہ کو دوسری شادی کرنے کی رنجش میں فائرنگ کر کے شدید زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
تھانہ بلوچنی کی حدود میں پیش آنے والے اس واقعے کے بارے میں پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم علی حسن نے اپنی والدہ نسرین بی بی پر اس وقت فائرنگ کی جب انہوں نے حق نواز نامی شخص سے دوسری شادی کی۔
تھانہ بلوچنی کے ایس ایچ او محسن عباس کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے ایک جاری کردہ بیان میں کہا کہ قانون شکنی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق سخت اور قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔