Post Main Ad Panel
Read in English شہریوں میں خوف کی علامت بننے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

شہریوں میں خوف کی علامت بننے والا 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد

12 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ نشاط آباد پولیس نے شہریوں میں خوف و ہراس کی علامت بننے والے تین رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کر کے مسروقہ مال کی برآمدگی اور مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ روز قبل اسلحہ کے زور پر شہری عثمان سے موٹر سائیکل اور نقدی چھینی تھی۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد ساجد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ کے سرغنہ فہد کو اس کے دو دیگر ساتھیوں عظیم اور سنی سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان سے چھینا گیا سامان برآمد کرنے اور ان کے دیگر سابقہ ریکارڈ کی جانچ کے لیے تفتیش جاری ہے۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں بھرپور اور بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Post Bottom Ad Panel