Post Main Ad Panel
Read in English 16 سالہ لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین، پولیس نے کلر کہار سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

16 سالہ لڑکی کے اغوا کا ڈراپ سین، پولیس نے کلر کہار سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم کو گرفتار کر لیا

12 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ پیپلز کالونی پولیس نے 16 سالہ لڑکی کے اغوا کی واردات کا ڈراپ سین کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مغوی کو کلر کہار سے بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم ارسلان نے 16 سالہ طیبہ نامی لڑکی کو زنا کی غرض سے اغوا کیا تھا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پیپلز کالونی واجد حسین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی اور جدید تکنیکی ذرائع کو استعمال کرتے ہوئے کلر کہار سے مغوی لڑکی کو بحفاظت بازیاب کروا کر ملزم ارسلان کو گرفتار کر لیا۔

لڑکی کی بحفاظت بازیابی پر اہل خانہ نے فیصل آباد پولیس کی فوری کارروائی اور خدمات کو سراہا۔ سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واضح کیا ہے کہ خواتین کے حقوق اور ان کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور گرفتار ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel