Post Main Ad Panel
Read in English جائیداد کے لالچ میں بہنوئی کو کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

جائیداد کے لالچ میں بہنوئی کو کلہاڑیوں کے وار سے شدید زخمی کرنے والا ملزم گرفتار

10 ویوز

فیصل آباد: 4 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جائیداد کے لالچ میں اپنے بہنوئی پر کلہاڑی سے حملہ کر کے شدید زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ نشاط آباد پولیس کے مطابق ملزم جوزف نے مکان کے لالچ میں اپنی بہن اور بھانجے کے ساتھ مل کر اپنے بہنوئی رؤف مسیح پر کلہاڑیوں کے وار کیے، جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

تھانہ نشاط آباد کے ایس ایچ او ساجد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم جوزف کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ شہریوں پر تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کو ہاتھ میں لینے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

Post Bottom Ad Panel