Post Main Ad Panel
Read in English پتنگ سازی اور فروخت کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے کا سامان نذرِ آتش

پتنگ سازی اور فروخت کے خلاف پولیس کا بڑا کریک ڈاؤن، لاکھوں روپے کا سامان نذرِ آتش

36 ویوز

فیصل آباد: 26 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) تنویر حسین کی خصوصی ہدایات پر فیصل آباد پولیس نے پتنگ بازی، پتنگ سازی اور خونی ڈور کی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن شدید کر دیا ہے۔ اس سلسے میں پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی برآمد شدہ پتنگیں اور سامان نذرِ آتش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او تھانہ منصور آباد توقیر اختر نے علاقہ مجسٹریٹ کی باقاعدہ قانونی اجازت حاصل کرنے کے بعد تھانہ کے باہر لاکھوں روپے مالیت کا ڈور و پتنگ بازی کا سامان تلف کیا۔

اس موقع پر سی پی او تنویر حسین کا کہنا تھا کہ شہریوں کی قیمتی جانوں سے کھیلنے والے خونی کھیل کے ملزمان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ضلع بھر میں ان عناصر کے خلاف بلاامتیاز آپریشن جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel