محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا فیصل آباد میں مویشی پال حضرات کے لیے اہم آگاہی سیشن
فیصل آباد: 2 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے ضلع فیصل آباد کے مویشی پال کسانوں، فارمرز اور لائیو سٹاک سٹیک ہولڈرز کی آگاہی و رہنمائی کے لیے ایک خصوص اہم آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مویشیوں کی نسلی اصلاح اور پیداواری صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید اقدامات کا احاطہ کیا گیا۔
سیشن کے دوران ڈاکٹر سہیل منظور (ڈائریکٹر بریڈ امپروومنٹ پنجاب) نے حکومتِ پنجاب کی اے ڈی پی اسکیم "سی ایم پنجاب ہرڈ ٹرانسفارمیشن ٹو اینہانس لائیو سٹاک پروڈکٹیویٹی" کے اغراض و مقاصد، دائرہ کار اور کسان دوست خدوخال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف بریڈ امپروومنٹ پنجاب کے سینئر ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر رفاقت نے جدید بریڈنگ ٹیکنالوجیز، جانوروں کی جینیاتی بہتری اور اعلیٰ معیار کی مصنوعی نسل کشی (Artificial Insemination) کی اہمیت پر ایک جامع تکنیکی و سائنسی سیشن پیش کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک فیصل آباد ڈاکٹر روبینہ انجم نے تمام مہمان مقررین اور ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ لائیو سٹاک کی بنیادی ذمہ داری جدید بریڈنگ ٹیکنالوجیز، جینیاتی اصلاح، جانوروں کی ٹیگنگ و ٹریسیبلٹی اور مصنوعی نسل کشی کے ٹیکنیشنز (AITs) کی کارکردگی کو مزید مؤثر بنا کر جدید سہولیات کے ثمرات حقیقی معنوں میں کسانوں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔
ڈاکٹر روبینہ انجم نے اس فلیگ شپ سکیم کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان دوست اقدامات اور لائیو سٹاک سیکٹر کے انقلابی فروغ کی جانب ایک انتہائی اہم سنگِ میل قرار دیا۔