Post Main Ad Panel
Read in English خاوند کو زہر دے کر قتل کرنے والی ملزمہ دیور سمیت گرفتار

خاوند کو زہر دے کر قتل کرنے والی ملزمہ دیور سمیت گرفتار

34 ویوز

ٹوبہ ٹیک سنگھ/کمالیہ: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — تھانہ سٹی کمالیہ کی حدود محلہ فیصل ٹاؤن میں شہری عبدالرشید کے زہر خورانی سے قتل کے سنسنی خیز معاملے میں پولیس نے تفتیش مکمل کرتے ہوئے مقتول کی بیوی اور سگے بھائی کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 20 اور 21 ستمبر 2026 کی درمیانی شب عبدالرشید نامی شخص کو زہریلی شے دے کر قتل کیا گیا۔ واقعے کے بعد مقتول کی بیوی سعدیہ، 3 بچے اور مقتول کا بھائی طلائی زیورات سمیت موقع سے غائب ہو گئے تھے۔ ڈی پی او ٹوبہ اخلاق اللہ تارڑ کے حکم پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ نمبر 446/26 بجرم 302، 380، 109 اور 34 ت پ درج کیا گیا تھا۔

ڈی ایس پی کمالیہ جاوید اختر اور ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد افضل پر مشتمل پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم عبدالوحید (مقتول کا بھائی) اور سعدیہ رفیق (مقتول کی بیوی) کو حراست میں لے لیا۔ دورانِ تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ ان کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے اور شادی کی خاطر انہوں نے عبدالرشید کو دودھ میں زہر ملا کر قتل کیا۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

Post Bottom Ad Panel