Post Main Ad Panel
Read in English معمولی رنجش پر قتل اور 8 شہریوں کو زخمی کرنے والے 8 خطرناک ملزمان گرفتار

معمولی رنجش پر قتل اور 8 شہریوں کو زخمی کرنے والے 8 خطرناک ملزمان گرفتار

7 ویوز

فیصل آباد: 2 نومبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر سنگین جرائم، قتل اور فائرنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف جاری بلا تفریق مہم کے تحت تھانہ گڑھ پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے معمولی رنجش پر ایک شہری کو قتل اور 8 افراد کا خون بہانے والے 8 خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علاقہ گڑھ میں ایک مقامی پنچائیت کے دوران معمولی تلخ کلامی پر ملزم اظہر اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اشتعال میں آ کر جدید اسلحتہ سے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں شوکت علی نامی شہری شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ عمران، الطاف اور دیگر 8 شہری گولیوں کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی سنگینی کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ گڑھ سہیل امجد انجم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری اور حکمتِ عملی سے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے واقعہ میں ملوث 8 ملزمان اظہر، شیراز، عمران، عبدالغفار اور ان کے دیگر ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔ گڑھ پولیس نے ملزمان کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر کے مزید قانونی اور تفتیشی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے ایس ایچ او گڑھ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قتل، اقدامِ قتل اور سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ انہوں نے سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے، ظلم، تشدد اور ناانصافی کرنے والے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور ملزمان کو عدالتوں کے ذریعے عبرتناک سزا دلائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel