Post Main Ad Panel
Read in English گرین سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ، 6 ایجنٹوں کے خلاف 9 مقدمات درج

گرین سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر لاکھوں روپے کا فراڈ، 6 ایجنٹوں کے خلاف 9 مقدمات درج

2 ویوز

فیصل آباد: 7 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے علاقے چک 232 ر۔ب رسالے والا میں واقع "گرین سٹی ہاؤسنگ اسکیم" کے نام پر شہریوں کو پلاٹوں کے سبز باغ دکھا کر لاکھوں روپے ہتھیانے والے 6 ایجنٹوں کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے 9 الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان نے 9 شہریوں سے پلاٹوں کی مد میں لاکھوں روپے وصول کر کے انہیں جعلی فائلیں تو تھما دیں، لیکن زمین کا باقاعدہ قبضہ فراہم نہ کیا۔ متاثرین کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ایئرپورٹ پولیس نے صغیر ڈوگر، حاجی مقصود ڈوگر، اسرار ڈوگر، حمزہ شاہد ڈوگر، محسن ڈوگر اور میاں اکبر ڈوگر سمیت 6 نامزد ملزمان کے خلاف قانونی مقدمات درج کر لیے ہیں۔

مقدمات کے اندراج کے بعد متاثرین نے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، نامزد ملزمان کی فی الفور گرفتاری اور ہتھیائی گئی خطیر رقم واپس دلوانے کی اپیل کی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel