تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے چار ملازمین کو اگلے عہدوں پر ترقی مل گئی، نوٹیفکیشن لیٹرز جاری
فیصل آباد: 15 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (تعلیمی بورڈ) فیصل آباد کے چار ملازمین کو ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی ہے، جس کے باقاعدہ ترقیابی لیٹرز چیئرمین تعلیمی بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے ملازمین کے حوالے کیے۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طارق محمود اور طارق رفیق کاکڑ کو بطور سپرنٹنڈنٹ جبکہ رضوان اقبال اور وقاص اشرف کو بطور اسسٹنٹ ترقی دی گئی ہے۔ ترقی پانے والے ملازمین کو لیٹرز دیتے وقت چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین نے انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ترقی ملازمین کی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، بلاشبہ پروموشن ملازمین کا بنیادی حق بھی ہے اس لیے یہ حق جتنی جلد ممکن ہوا مستحق ملازمین کو دیا جائے گا۔
اس موقع پر ترقی پانے والے ملازمین نے چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین اور سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رائے غلام شبیر کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ کی توجہ، سرپرستی اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ چیئرمین اور سیکرٹری بورڈ کی زیرِ نگرانی ملازمین کی بروقت ترقی اور فلاح و بہبود کا سلسلہ آئندہ بھی اسی طرح جاری رہے گا۔