Post Main Ad Panel
Read in English سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کا محکمانہ خود احتسابی کا عمل جاری، اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایس ایچ او سمیت تین اہلکار معطل

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کا محکمانہ خود احتسابی کا عمل جاری، اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایس ایچ او سمیت تین اہلکار معطل

28 ویوز

فیصل آباد: 15 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد تنویر حسین کی جانب سے پولیس فورس میں خود احتسابی کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے، جس کے تحت اختیارات سے تجاوز کرنے پر ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی سمیت تین پولیس ملازمین کو معطل کر کے کلوز ٹو پولیس لائنز کر دیا گیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اختیارات سے تجاوز اور فرائض میں غفلت برتنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی انسپکٹر امتیاز اسلم، اے ایس آئی محمد نواز اور کانسٹیبل عاطف ادیب کو فوری طور پر معطل کر کے کلوز ٹو لائن کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ انکوائری کے لیے ایس پی جڑانوالہ اختر وینس کو انکوائری آفیسر مقرر کیا گیا ہے، جن کی تحقیقاتی رپورٹ موصول ہونے کے بعد ذمہ داران کے خلاف مزید سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اس موقع پر سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے واضح کیا کہ پولیس فورس میں اختیارات سے تجاوز کرنے والے اور شہریوں کے حقوق سلب کرنے والے ملازمین کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اور محکمانہ ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel