Post Main Ad Panel
Read in English ملازمت کی آڑ میں فیکٹری سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

ملازمت کی آڑ میں فیکٹری سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

25 ویوز

فیصل آباد: 15 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ نشاط آباد پولیس نے ملازمت کی آڑ میں فیکٹری مالکان سے کروڑوں روپے کا فراڈ اور خرد برد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم شکیل اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ فیکٹری میں ملازمت کی آڑ میں گتہ، پیپر اور دیگر ویسٹ میٹریل خرد برد کر کے فیکٹری کو کروڑوں روپے کا مالی نقصان پہنچا رہا تھا۔ شکایت موصول ہونے پر ایس ایچ او تھانہ نشاط آباد ساجد محمود نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم شکیل کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف ضابطے کی قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تفتیش جاری ہے۔

اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے کہا ہے کہ کاروباری طبقے اور شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی اور مالی بدعنوانی میں ملوث عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور انہیں قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel