Post Main Ad Panel
Read in English خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے اور کردار کشی کے الزام میں سی ایس پی افسر بشارت علی خان 120 روز کے لیے معطل

خاتون اے ایس پی کو ہراساں کرنے اور کردار کشی کے الزام میں سی ایس پی افسر بشارت علی خان 120 روز کے لیے معطل

37 ویوز

لاہور/اسلام آباد: 15 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) خاتون اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) کو ہراساں کرنے اور کردار کشی کرنے کے سنگین الزامات ثابت ہونے پر آفس مینجمنٹ گروپ (OMG) کے سی ایس پی افسر بشارت علی خان کو 120 دن کے لیے معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2026 میں ایک خاتون اے ایس پی کی جانب سے سی ایس پی افسر بشارت علی خان کے خلاف کردار کشی اور آن لائن ہراسانی کے الزامات عائد کیے گئے تھے، جس کا مقدمہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) لاہور میں درج ہوا اور ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے معاملے کی باقاعدہ انکوائری کی۔ یہ ہائی پروفائل کیس این سی سی آئی اے کے لیے بھی ایک بڑا امتحان (ٹیسٹ کیس) ثابت ہوا کہ آیا قانون کی گرفت صرف عام شہریوں تک محدود ہے یا بااثر سرکاری عہدوں پر فائز افسران بھی جوابدہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی انکوائری کے دوران بشارت علی خان کے موبائل فون سے ایسے شواہد برآمد ہوئے جن سے ثابت ہوا کہ خاتون افسر سے نامعلوم نمبروں اور مختلف سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے رابطہ کر کے انہیں ہراساں کیا جاتا رہا۔ اعلیٰ حکام کی منظوری کے بعد ملزم افسر کو گرفتار کیا گیا اور وہ تقریباً ایک ماہ جیل میں رہنے کے بعد ضمانت پر رہا ہوئے۔

اب این سی سی آئی اے کی حتمی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ نے بشارت علی خان کو 120 روز کے لیے معطل کرنے کے باقاعدہ احکامات جاری کر دیے ہیں، جبکہ ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں ملازمت سے برطرفی کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Post Bottom Ad Panel