Post Main Ad Panel
Read in English ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کالز کرنے والے قانون شکن گرفتار

ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی کالز کرنے والے قانون شکن گرفتار

49 ویوز

فیصل آباد: 28 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد پولیس نے ریسکیو 15 ایمرجنسی سروس پر ڈکیتی کی بوگس اور جھوٹی کالز کرنے والے قانون شکن ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ملزمان انس اور ظہیر عباس نے ریسکیو 15 پر ڈکیتی کی وارداتوں سے متعلق الگ الگ کالز کیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر معائنہ اور تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ وہاں ڈکیتی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا۔ مزید تحقیقات پر انکشاف ہوا کہ ملزمان کا آپس میں لین دین اور معمولی لڑائی جھگڑا تھا، جسے بڑا روپ دینے اور مخالفین پر جھوٹے مقدمات درج کروانے کے لیے ملزمان نے بوگس ایمرجنسی کالز کا سہارا لیا۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد نے سخت پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی 15 سروس شہریوں کی فوری مدد کے لیے قائم کی گئی ہے اور اس کا غلط استعمال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel