Post Main Ad Panel
Read in English ایمان نصیر کی نصف سنچری کی بدولت سٹرائیکرز کی کامیابی، نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے کا تسلسل برقرار

ایمان نصیر کی نصف سنچری کی بدولت سٹرائیکرز کی کامیابی، نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہنے کا تسلسل برقرار

25 ویوز

فیصل آباد: 20 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — نیشنل ویمنز ٹی 20 ٹورنامنٹ 2026-27 کے 16ویں میچ میں سٹرائیکرز نے ایمان نصیر کی شاندار نصف سنچری کی بدولت سٹارز کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنے ناقابلِ شکست رہنے کا تسلسل برقرار رکھا ہے۔ ایک اور میچ میں منیبہ علی کی نصف سنچری نے کانکررز کو چیلنجرز کے خلاف فتح دلائی۔

بہرانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں سٹارز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے۔ صدف شمس 50 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہیں جبکہ سٹرائیکرز کی جانب سے ثانیہ سعید، فاطمہ ثناء اور سیدہ معصومہ زہرا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں سٹرائیکرز نے مطلوبہ ہدف آخری اوور کی پانچویں گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ایمان نصیر نے 49 گیندوں پر 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 51 رنز بنائے اور میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

دوسری جانب، جواد کلب فیصل آباد میں کھیلے گئے 15ویں میچ میں چیلنجرز نے عائشہ ظفر کے 75 رنز کی بدولت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 127 رنز بنائے۔ کانکررز کی جانب سے ہمنا بلال نے 3 اور ماہ نور نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں کانکررز نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ فاتح ٹیم کی قائد منیبہ علی نے 44 گیندوں پر 9 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی شاندار اننگز

کھیلی اور پلئیر آف دی میچ قرار پائیں۔

Post Bottom Ad Panel