شوبز
نیچرلیز کلب اینڈ ریسارٹ میں موسیقی کی شام: شاندار سٹیج پروڈکشن، لائیو بینڈ اور سرپرائز گیسٹس شو کا حصہ ہوں گے
55
ویوز
فیصل آباد: 24 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — فیصل آباد کے موسیقی کے دلدادہ افراد کے لیے بڑی خبر، نامور گلوکار عاصم اظہر اپنے 'عاصم علی ٹور پاکستان 2026' کے سلسلے میں فیصل آباد میں لائیو کنسرٹ پیش کرنے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عاصم اظہر 6 نومبر 2026 کو نیچرلیز کلب اینڈ ریسارٹ (Naturals Club & Resort) فیصل آباد میں ایک شاندار میوزیکل نائٹ میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ منتظمین کے مطابق اس شو میں لائیو بینڈ، جدید ترین سٹیج پروڈکشن، شاندار بصری اثرات (Visuals) اور سرپرائز گیسٹ اپئیرنسز شامل ہوں گی۔ پروگرام کے شیڈول کے مطابق میٹ اینڈ گریٹ (Meet & Greet) شام 5:00 بجے سے 6:00 بجے تک ہو گا جبکہ مرکزی کنسرٹ شام 6:00 بجے سے رات 10:00 بجے تک جاری رہے گا۔