فیصل آباد
ڈویژنل ماڈل کالج فیصل آباد: اے لیول کی طالبات کے لیے لاہور کا ایک روزہ تفریحی دورہ
23
ویوز
فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ڈویژنل ماڈل کالج (ڈی ایم سی) فیصل آباد کے کیمبرج سیکشن کی جانب سے اے لیول کی طالبات کے لیے لاہور کے ایک روزہ تفریحی دورے کا اہتمام کیا گیا۔
کالج انتظامیہ کے مطابق اس تفریحی ٹرپ کا مقصد طالبات کو تعلیمی روٹین کے دباؤ سے ہٹ کر ایک تروتازہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا تھا تا کہ وہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ تفریحی و سوسائٹی سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکیں۔
ٹرپ کے دوران طالبات نے لاہور کی تاریخی اور تفریحی جگہوں کی سیر کی اور مختلف سرگرمیوں میں جوش و خروش سے حصہ لیا۔ طالبات اور اساتذہ نے اس دورے کو ایک یادگار اور توانائی سے بھرپور تجربہ قرار دیا۔