Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ صدر سمندری کی حدود چک نمبر 388 گ ب میدانِ جنگ بن گیا، 7 سے 8 مسلح افراد کا گھر پر دھاوا اور اندھا دھند فائرنگ

تھانہ صدر سمندری کی حدود چک نمبر 388 گ ب میدانِ جنگ بن گیا، 7 سے 8 مسلح افراد کا گھر پر دھاوا اور اندھا دھند فائرنگ

34 ویوز

فیصل آباد: 15 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ صدر سمندری کی حدود چک نمبر 388 گ ب میں 7 سے 8 مسلح افراد نے کھلے عام غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مخالف فریق کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کر کے پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔

واقعے کی منظرِ عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مسلح افراد کو جدید اسلحہ اٹھائے گلی میں داخل ہوتے اور گھر پر حملہ آور ہوتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ فوٹیج میں شدید فائرنگ اور گالم گلوچ کی آوازیں بھی صاف سنائی دے رہی ہیں جس سے اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ شدید خوفزدہ ہو گئے۔

دوسری جانب متاثرہ فریق نے الزام عائد کیا ہے کہ واضح سی سی ٹی وی فوٹیج اور شواہد موجود ہونے کے باوجود متعلقہ تھانہ صدر سمندری پولیس کی جانب سے تاحال ملزمان کے خلاف کوئی مؤثر کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔ متاثرہ خاندان نے آر پی او اور سی پی او فیصل آباد سے واقعے کا فوری نوٹس لینے، فائرنگ میں ملوث مسلح ملزمان کی فی الفور گرفتاری اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Post Bottom Ad Panel