Post Main Ad Panel
Read in English موٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد کی سواری قانونی جرم، سخت کارروائی کا انتباہ

موٹر سائیکل پر دو سے زائد افراد کی سواری قانونی جرم، سخت کارروائی کا انتباہ

29 ویوز

فیصل آباد: 5 نومبر (ڈیجیٹل اطلاع) — سٹی ٹریفک پولیس فیصل آباد نے شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر اوور لوڈنگ اور دو سے زائد افراد کی سواری کے خلاف سخت قانونی انتباہ جاری کیا ہے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے سیکشن 89 کے تحت دو پہیوں والی موٹر سائیکل پر ڈرائیور سمیت دو سے زائد افراد کا سوار ہونا مکمل طور پر ممنوع اور قانونی جرم ہے۔ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ٹریفک حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں۔ حکام کا کہنا ہے کہ "قانون کی پابندی ہی محفوظ زندگی کی ضامن ہے" اور حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہمات کے ساتھ ساتھ قانون شکنی پر چالان و قانونی ایکشن جاری رہے گا۔

Post Bottom Ad Panel