Post Main Ad Panel
Read in English تھانہ باہلک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

تھانہ باہلک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا

28 ویوز

فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) فیصل آباد کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف جاری بھرپور کارروائیوں کے سلسلے میں تھانہ باہلک پولیس نے کامیاب چھاپہ مار کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ باہلک محمد نواز بھٹی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ملزم غلام خبیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 10 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے منشیات کی سپلائی کے بیک ٹریک سورسز  اور اس کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

اس موقع پر سی پی او فیصل آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ شہر سے منشیات کے مکمل خاتمے کے لیے جاری مہم کے تحت بھرپور اور سخت کارروائیوں کا سلسلہ بلا تعطل جاری رہے گا، اور منشیات فروش شہر چھوڑنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔

Post Bottom Ad Panel