Post Main Ad Panel
Read in English کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ سے پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے وفد کی ملاقات، ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم

کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ سے پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے وفد کی ملاقات، ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم

4 ویوز

فیصل آباد: 12 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ سے پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے وفد نے ملاقات کی، جس کے دوران کمشنر نے گڈز ٹرانسپورٹ، منی مزدا، ٹرالیز اینڈ کنٹینرز ایسوسی ایشن کے درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی قائم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائم کردہ کمیٹی میں سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) سمیت ٹرانسپورٹرز کے نمائندے شامل ہوں گے جو تمام مسائل کا تفصیلی جائزہ لے کر قابلِ عمل تجاویز پیش کریں گے۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، تاہم ٹرانسپورٹرز بھی سموگ سیزن کے دوران حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں، ریت اور تعمیراتی سامان لانے والی گاڑیوں کو مکمل ڈھانپ کر چلائیں جبکہ حادثات سے بچاؤ کے لیے ٹرالیز پر ریفلیکٹرز کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔

ملاقات میں پاکستان ٹرانسپورٹ کونسل کے مرکزی صدر چوہدری تنویر احمد جٹ، پاکستان منی مزدا ایسوسی ایشن کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری شہزاد احمد چٹھہ، مرکزی سرپرست اعلیٰ چوہدری عمر جٹ، ڈویژنل صدر رانا ذیشان، سینئر ممبر نعیم وینس، فیصل آباد گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری عظیم رندھاوا، ٹرالا اینڈ کنٹینر ایسوسی ایشن کے صدر رانا اجمل، حاجی قادر اور حاجی رمضان کھرل سمیت دیگر عہدیداران شریک تھے، جنہوں نے سرپرستی اور مسائل کے حل کی یقین دہانی پر کمشنر فیصل آباد کا شکریہ ادا کیا۔

 

Post Bottom Ad Panel