Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں عطائیت اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن: متعدد مراکز سیل، عطائیوں کے خلاف 2 ایف آئی آرز درج

فیصل آباد میں عطائیت اور غیر قانونی کلینکس کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن: متعدد مراکز سیل، عطائیوں کے خلاف 2 ایف آئی آرز درج

5 ویوز

فیصل آباد: 12 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) فیصل آباد کے مختلف علاقوں میں عطائیت، غیر قانونی کلینکس اور غیر مجاز طبی سرگرمیوں کے خلاف محکمہ صحت کا بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران متعدد غیر قانونی مراکز کو سیل کر کے چالان کیے گئے جبکہ عطائیوں کے خلاف 2 مقدمات (ایف آئی آرز) بھی درج کروا دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ہیلتھ فیصل آباد ڈاکٹر شہزاد محمود کی سربراہی میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے مختلف طبی مراکز کا معائنہ کیا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی۔ سی ای او ہیلتھ نے واضح پیغام دیا کہ عطائیت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور غیر قانونی کلینک چلا کر مریضوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ سیل شدہ مراکز کو ازخود دوبارہ کھولنے، سرکاری کارروائی میں رکاوٹ ڈالنے یا کارروائیوں سے متعلق گمراہ کن پیغامات اور افواہیں پھیلانے والے عناصر کے خلاف بھی سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔

ڈاکٹر شہزاد محمود نے مزید کہا کہ انسدادِ عطائیت آپریشن کا دائرہ کار فیصل آباد شہر کے ساتھ ساتھ تمام تحصیلوں، دیہی علاقوں اور گلی محلوں تک وسیع کیا جا رہا ہے، کیونکہ ضلع کو عطائیت سے پاک کرنا محض ایک مہم نہیں بلکہ عوام کی صحت اور قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کا پختہ عزم ہے۔

Post Bottom Ad Panel