Post Main Ad Panel
Read in English ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس: انسدادِ سموگ اقدامات، کھلے مین ہولز کی کوریج اور ستھرا پنجاب پروگرام کا تفصیلی جائزہ

ڈپٹی کمشنر کی زیرِ صدارت اجلاس: انسدادِ سموگ اقدامات، کھلے مین ہولز کی کوریج اور ستھرا پنجاب پروگرام کا تفصیلی جائزہ

4 ویوز

فیصل آباد: 12 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق کی زیرِ صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسدادِ سموگ اقدامات، شہر بھر میں کھلے مین ہولز کو ڈھانپنے اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت جاری ”ستھرا پنجاب پروگرام“ کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور جاری فیلڈ آپریشنز پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے سموگ کے اسباب کے تدارک کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ انسدادِ سموگ کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف مؤثر اور نتیجہ خیز قانونی ایکشن جاری رکھا جائے۔ انہوں نے عوامی تحفظ کے پیشِ نظر شہر بھر میں کھلے مین ہولز کی فوری نشاندہی کر کے انہیں ڈھانپنے کے عمل کو ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔

اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر اور مضافاتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی صورتحال، فیلڈ عملے کی حاضری، صفائی مشینری کے مؤثر استعمال اور جاری آپریشنز کی نگرانی کے نظام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنے میں کسی قسم کی غفلت یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel