Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے "پنک ماڈل ریڑھیوں" کے قیام کا منصوبہ شروع

فیصل آباد میں خواتین کی معاشی خودمختاری کے لیے "پنک ماڈل ریڑھیوں" کے قیام کا منصوبہ شروع

2 ویوز

فیصل آباد: 13 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خواتین کو باعزت روزگار اور معاشی خودمختاری کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ فیصل آباد کے زیرِ اہتمام شہر میں "پنک ماڈل ریڑھیوں" کے قیام کا اقدام کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس خصوصی فلاحی و معاشی منصوبے کا بنیادی مقصد خواتین کو محفوظ، منظم اور باوقار ماحول میں کاروباری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ باعزت طریقے سے اپنا روزگار کما سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانے میں مدد ملے گی بلکہ معاشرے میں ان کی عملی و معاشی ترقی اور خود انحصاری کو بھی بھرپور فروغ حاصل ہوگا۔

Post Bottom Ad Panel