Post Main Ad Panel
Read in English اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کا مریم نواز ہیلتھ کلینک 648 گ ب کا اچانک دورہ

اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل کا مریم نواز ہیلتھ کلینک 648 گ ب کا اچانک دورہ

28 ویوز

جڑانوالہ / فیصل آباد: 17 اکتوبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع): عوامی صحت اور سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کی بہتری کے لیے اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے مریم نواز ہیلتھ کلینک چک نمبر 648 گ ب کا تفصیلی دورہ کر کے طبی و انتظامی امور کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے کلینک کے مختلف شعبہ جات، فارمیسی اور آپریشن تھیٹر کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات، بنیادی ادویات کی دستیابی اور مرکزِ صحت میں صفائی ستھرائی کے مجموعی انتظامات کی پڑتال کی۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ضیاء اللہ گوندل نے کہا کہ عوام الناس کو معیاری اور بلا تاخیر طبی سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاج معالجے کے عمل میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کلینک کے انچارج اور عملے کو سخت ہدایت کی کہ تمام ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ دور دراز سے آنے والے مریضوں کو کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

 

Post Bottom Ad Panel