Post Main Ad Panel
Read in English زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بریسٹ کینسر کی آگاہی کے حوالے سے سیمینار اور واک کا انعقاد

25 ویوز

فیصل آباد :20 اکتوبر 2026ء (ڈیجیٹل اطلاع)  زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بریسٹ کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایک سیمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام پاک-کوریا نیوٹریشن سینٹرنے پنک ربن کے تعاون سے کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ہوم سائنسز ڈاکٹر بینش اسرار نے بریسٹ کینسر کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے اور احتیاطی تدابیر کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو خود تشخیصی ، بروقت طبی مشورے اور صحت مند طرزِ زندگی کے بارے میں معلومات سے آراستہ ہونا چاہیے تاکہ صحت کے نتائج کو بہتر بنایا جا سکے۔

کنسلٹنٹ جنرل و لیپروسکوپک سرجن ڈاکٹر بشریٰ کشف نے بریسٹ کینسر کی بروقت تشخیص کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں تشخیص سے علاج کے نتائج بہتر ہوتے ہیں اور شفایابی کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہوتا ہے۔ انہوں نے خواتین کو کسی بھی غیر معمولی تبدیلی کی صورت میں فوری طبی معائنہ کروانے کا مشورہ دیا۔

اس موقع پر مجاہد ہسپتال کی کنسلٹنٹ نیوٹریشنسٹ ڈاکٹر عائشہ حبیب نے متوازن غذا اور تحرک سے بھرپور طرزِ زندگی پر زور دیتے ہوئے شرکاء کو مغذی خوراک کے استعمال، چینی کے حد سے زیادہ استعمال سے گریز اور روزمرہ زندگی میں باقاعدگی سے ورزش کو شامل کرنے کی ہدایت کی۔ تقریب سے نجمہ شاہین نے بھی خطاب کیا۔

Post Bottom Ad Panel