Post Main Ad Panel
Read in English چاروں اضلاع میں بغیر ڈھانپے تعمیراتی سامان کی فروخت پر فوری پابندی کا حکم

چاروں اضلاع میں بغیر ڈھانپے تعمیراتی سامان کی فروخت پر فوری پابندی کا حکم

5 ویوز

فیصل آباد: 11 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) کمشنر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژن کے چاروں اضلاع میں بغیر ڈھانپے تعمیراتی سامان کی فروخت پر فوری پابندی عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ دکان کو موقع پر سیل کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر فیصل آباد نے انسدادِ سموگ کے حوالے سے ایک اہم جائزہ اجلاس کی صدارت کی، جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد نعمان صدیق، اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر ذیشان ارشاد، ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر ای پی اے ڈاکٹر طاہر اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی اورنگزیب گورایہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ پودوں کی نرسریوں کے باہر فروخت کے لیے موجود مٹی اور ریت کو بھی لازمی ڈھانپ کر رکھا جائے، کیونکہ یہ ہوا میں شامل ہو کر سموگ کا باعث بنتے ہیں۔ اس کے علاوہ زیرِ تعمیر ترقیاتی پراجیکٹس کی سائٹس پر موجود مٹیریئل کو کور کرنے اور شاہراہوں پر مسلسل پانی کا چھڑکاؤ یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے۔

اجلاس کے دوران کمشنر نے باربی کیو پوائنٹس پر سیکشن ہڈز کی نصب کاری چیک کرنے اور سیکشن ہڈز نہ ہونے کی صورت میں کاروبار بند کرنے کی ہدایت کی، جبکہ کارروائیوں کے لیے نائٹ چیکنگ سکواڈز بنانے کا حکم دیا۔ انہوں نے محکمہ زراعت اور ریونیو کو فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کے لیے مسلسل نگرانی کی ہدایت کی اور ای پی اے کو زہریلا دھواں خارج کرنے والے صنعتی یونٹس کو سیل کر کے دن رات مانیٹرنگ جاری رکھنے کی تاکید کی۔

Post Bottom Ad Panel