Post Main Ad Panel
Read in English فیصل آباد: آٹے کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ

فیصل آباد: آٹے کا بحران سنگین ہونے کا خدشہ

54 ویوز

فیصل آباد: 21 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع)  آٹے کا بحران مزید شدید ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے، کیونکہ فلور ملز مالکان نے گندم کی فراہمی کے مسائل پر کل سے غیر معینہ مدت کے لیے مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

فلور ملز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا شفیق کے مطابق حکومت اور متعلقہ حکام فلور ملز کو علی پور پاسکوگودام سے انتہائی غیر معیاری اور بدبو دار گندم اٹھانے پر مجبور کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر محکمہ خوراک کو بارہا تحریری و شفاہی طور پر آگاہ کیا جا چکا ہے، تاہم متعدد التجاوں کے باوجود گندم کی فراہمی کا سینٹر تبدیل نہیں کیا گیا۔

فلور ملز مالکان نے حتمی موقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر آج شام تک گندم کا کوٹہ بحال نہ کیا گیا اور پاسکو سینٹر کی تبدیلی کا فیصلہ نہ ہوا تو کل سے ضلع بھر کی تمام فلور ملز مکمل طور پر بند رہیں گی اور آٹے کی سپلائی معطل کر دی جائے گی۔

Post Bottom Ad Panel