فیصل آباد: 28 اکتوبر (ڈیجیٹل اطلاع) — ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد عمران احمد ملک نے سی پی او آفس فیصل آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے آنے والے شہریوں کے مسائل اور شکایات کو نہایت توجہ اور تفصیل سے سنا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ شعبہ جات کے پولیس افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانب سے پیش کی جانے والی درخواستوں کو میرٹ اور قانون کے مطابق فوری حل کرنے کے لیے تمام تر مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد ملک نے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہریوں کو انصاف کی بلا تاخیر فراہمی، ان کی شکایات کا شفاف انداز میں ازالہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ فیصل آباد پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کے مسلسل انعقاد کا بنیادی مقصد عوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو ختم کرنا، باہمی رابطے کو مزید مضبوط بنانا اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔