Post Main Ad Panel
Read in English مکان فروخت کرنے کے بہانے 40 لاکھ روپے ہتھیا نے والا جعل ساز گرفتار

مکان فروخت کرنے کے بہانے 40 لاکھ روپے ہتھیا نے والا جعل ساز گرفتار

9 ویوز

فیصل آباد: 8 نومبر 2026 (ڈیجیٹل اطلاع) تھانہ کوتوالی پولیس نے مکان فروخت کرنے کا جھانسہ دے کر شہری سے لاکھوں روپے ہتھیا نے والے جعل ساز ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزم خالد نے شہری کو ایک رہائشی مکان دکھا کر مختلف اوقات میں مجموعی طور پر 40 لاکھ روپے وصول کیے۔ تاہم، شہری کی جانب سے جب متعلقہ مکان کی تصدیق کروائی گئی تو ظاہر کردہ مکان کسی دوسرے شخص کی ملکیت نکلا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی شاہد علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم خالد کو گرفتار کر کے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کے ساتھ دھوکہ دہی، فراڈ اور ناجائز رقم بٹورنے میں ملوث عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور ان کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

Post Bottom Ad Panel